98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اُڑاتے ہیں: سنیتا مارشل
Web Desk
15 September 2026
معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے معاشرے میں مردوں کی جانب سے اپنی بیویوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے نامناسب اور تحقیر آمیز رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے سنیتا مارشل نے دعویٰ کیا کہ دیسی کلچر میں تقریباً 98 فیصد مرد دوستوں اور محفلوں میں بیٹھ کر اپنی بیویوں کا مذاق اڑاتے ہیں، جبکہ مغربی معاشرے میں ایسی روایت دیکھنے کو نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بیوی محفل میں شوہر کو کوئی مشورہ دے دے تو اسے فوراً سب کے سامنے ‘بیوقوفانہ مشورہ’ کہہ کر ڈانٹ دیا جاتا ہے، حالانکہ وہی بات بعد میں تنہائی میں بھی طریقے سے سمجھائی جا سکتی تھی۔
اداکارہ نے مردانہ ذہنیت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکوں کی پرورش ہی اس طرح کی جاتی ہے کہ وہ بیویوں کو اپنے سے کم تر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں بیویاں عام طور پر شوہروں کو ‘آپ’ کہہ کر مخاطب کرتی ہیں لیکن شوہر انہیں ‘تم’ کہتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک بیوی ان سے درجے میں چھوٹی ہے اور اسی سوچ کے تحت وہ اس کا مذاق اڑانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔ سنیتا مارشل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں صارفین ان کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے دیسی معاشرتی رویوں پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026
لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
23 October 2026
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق
23 October 2026
والد والدہ سے اتنی محبت کرتے تھے کہ میکے جانے پر طلاق کا جعلی نوٹس بھجوا دیا: اسماء عباس
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
فلم ’گھوسٹ اسکول‘ 3 ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد سندھ میں ریلیز کیلئے تیار
22 October 2026
بھارتی گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے، فلمی دنیا سوگوار
22 October 2026