LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز آزاد کشمیر: سکول جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 4 بچے جاں بحق میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دیں

راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری

Web Desk

24 October 2026

راولپنڈی میں تھانہ جاتلی کی حدود ڈھوک امب میں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات پیش آئی ہے، جہاں سے چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چرا کر فرار ہو گئے۔

واقعے کا مقدمہ سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکریٹری طیب فضل کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق چور رہائش گاہ سے 3 اے سی، 2 دروازے، 2 کھڑکیاں، قالین، کراکری، ڈیکوریشن پیسز اور گھاس کاٹنے والی مشین سمیت دیگر سامان سمیٹ کر لے گئے۔ چوری شدہ سامان کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رہائش گاہ کے مختلف حصوں کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے ہیں جبکہ وہاں تعینات گھریلو ملازم پراسرار طور پر غائب ہے۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے مطابق ملازم گزشتہ رات سے غائب ہے اور اس کا موبائل فون بھی بند آ رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ملازم کی تلاش اور چوری کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔