پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور
Web Desk
24 October 2026
پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، مصر (آر فور) اور فرانس، جرمنی، اٹلی و برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے استنبول میں ہونے والے تاریخی آٹھ ملکی اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں تمام علاقائی تنازعات کا پائیدار حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور سفارت کاری کے ذریعے نکالنے پر زور دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزرائے خارجہ نے ایران امریکہ تنازع، مسئلہ فلسطین، غزہ میں دو ریاستی حل، سعودی عرب پر حوثی حملوں اور آبنائے ہرمز و باب المندب جیسی عالمی بحری گزرگاہوں کی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں عالمی تجارتی سپلائی چین اور توانائی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے بحری راستوں کے تحفظ اور کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب حاقان فیدان سے الگ ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع
24 October 2026
آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان
24 October 2026
پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
24 October 2026
زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری
24 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی
24 October 2026
بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی
24 October 2026
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے
24 October 2026
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف
24 October 2026