خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ
Web Desk
24 October 2026
خیبر پختونخوا حکومت نے مالیاتی شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نئے ضابطہ کار کے تحت مجاز اتھارٹی (Competent Authority) کی پیشگی منظوری کے بغیر ایس اے پی (SAP) سسٹم میں فنڈز کے اندراج پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ دستاویزات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت فنڈز کے اجرا کے لیے مقررہ فارمیٹس کی پابندی لازمی ہوگی، جبکہ فنڈز کے اجرا اور اخراجات کی روزانہ بنیادوں پر نگرانی کی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے واضح ہدایت کی ہے کہ فوری نوعیت کے فنڈز جاری کرنے کے لیے بھی سیکرٹری خزانہ یا متعلقہ مجاز افسر سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہوگا، اور منظوری کی تاریخ کو ہی سیپ سسٹم میں فنڈز درج کرنا ہوں گے۔ فنڈز کے اجرا میں بلاوجہ تاخیر، غفلت یا مقررہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے
24 October 2026
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف
24 October 2026
راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری
24 October 2026
وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا
24 October 2026
امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج
24 October 2026
سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
24 October 2026
بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
24 October 2026
لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق
24 October 2026