وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی
Web Desk
24 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا رواں برس 30 نومبر سے روس کا چار روزہ سرکاری دورہ متوقع ہے، جس کے دوران وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اعلیٰ سطح کی ملاقات کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مجوزہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سفارتی، تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ مذاکرات میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی، تیل و گیس کی فراہمی، زراعت، بینکنگ اور تجارتی ادائیگیوں کے نظام پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ دورے کے موقع پر پاکستان روس بزنس فورم کا انعقاد بھی متوقع ہے جس میں دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان براہ راست (B2B) ملاقاتیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے دورے میں افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی اور سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ بھی زیر غور ہے۔ دورے کی حتمی تاریخوں اور ایجنڈے کا باضابطہ اعلان تاحال باقی ہے۔
متعلقہ عنوانات
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
25 October 2026
سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی
25 October 2026
کور کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حتمی اختیار بانی عمران خان کے پاس ہے: بیرسٹر گوہر
25 October 2026
خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا: گورنر
25 October 2026
ایران کا بندر عباس کے قریب ایک اور امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
25 October 2026
مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے: رانا سکندر حیات
25 October 2026
ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف
25 October 2026
جنگ بندی کیلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی
25 October 2026