خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف
Web Desk
24 October 2026
خیبر پختونخوا کی سابقہ حکومت کا ایک اور بڑا مالی اسکینڈل منظرِ عام پر آ گیا ہے، جس میں 18 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کی سنگین مالی خورد برد اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق یہ بے ضابطگیاں خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KPEZDMC) میں پیش آئیں۔ رپورٹ میں ناقص منصوبہ بندی اور کمزور انتظامی کنٹرول کو اتنے بڑے مالی نقصان کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود کمپنی صنعتی مالکان سے لیز پر دی گئی اراضی کی مد میں 2 ارب 8 کروڑ 49 لاکھ روپے کی وصولی کرنے میں ناكام رہی، جبکہ نئی تجدید پالیسی پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے مزید 62 کروڑ 98 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا۔
اس کے علاوہ، بونیر، مہمند اور جلوزئی میں اراضی واگزار نہ کرانے سے خزانے کو 1 ارب 7 کروڑ 74 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا، اور غیر قانونی طور پر کمرشل اراضی کو صنعتی مقصد کے لیے الاٹ کر کے 17 کروڑ 41 لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔ ہری پور میں ایک کمپنی سے الاٹ شدہ پلاٹوں کی مد میں 49 کروڑ 78 لاکھ روپے وصول نہیں کیے گئے۔ آڈٹ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کمپنی کے ممکنہ واجبات 14 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں جو اس کی آپریشنل صلاحیت کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے
24 October 2026
راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری
24 October 2026
وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا
24 October 2026
امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج
24 October 2026
سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
24 October 2026
خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ
24 October 2026
بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
24 October 2026
لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق
24 October 2026