LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی

Web Desk

24 October 2026

پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظہر جمیل نے لندن میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز کے زیرِ اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا پالیسی اور بالادستی کی سوچ جنوبی ایشیا میں شدید بدامنی اور عدم استحکام کا باعث ہے۔ انہوں نے بھارتی عسکری پیش رفت اور دوہری صلاحیت کے حامل ہتھیاروں کو خطے کے سٹریٹجک توازن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے ’جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے‘ کے دعوے پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مئی 2025 کے بحران کے دوران بھارتی جارحیت نے خطے کو جوہری تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا، جس پر پاکستان نے مؤثر جواب دینے کے بعد ذمے دارانہ رویہ اپنایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا فل سپیکٹرم ڈیٹرنس سٹریٹجک توازن برقرار رکھنے کا ستون ہے اور بھارت کو پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل اور سیاسی مکالمہ اپنانا ہوگا۔