زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری
Web Desk
24 October 2026
پاکستان نے افغانوں کو طالبان کے خلاف مسلح کرنے سے متعلق امریکی سابق سفارتکار زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خلیل زاد کے دعوے محض ان کا ذاتی ایجنڈا ہیں، جن کا مقصد دہشت گردی کی حامی افغان طالبان ریجیم کی کارروائیوں سے پردہ پوشی کرنا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کے جائز انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کو افغان شہریوں کی بھرتی سے جوڑنا انتہائی لغو ہے، جبکہ اقوامِ متحدہ کی رپورٹس بھی افغانستان میں ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی موجودگی کی تصدیق کر چکی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ الزامات افغان طالبان کی اس ذمہ داری سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہیں کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسیز کے طور پر استعمال ہونے سے روکیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع
24 October 2026
آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان
24 October 2026
پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
24 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی
24 October 2026
پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور
24 October 2026
بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی
24 October 2026
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے
24 October 2026
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف
24 October 2026