LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز آزاد کشمیر: سکول جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 4 بچے جاں بحق میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دیں

انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے

Web Desk

24 October 2026

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) کی ہونہار طالبہ سبل سہیل نے اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی ماسٹرز ویٹ لفٹنگ مقابلوں 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی تمغے (Gold Medals) اپنے نام کر لیے ہیں۔

جامعہ کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی سبل سہیل نے بین الاقوامی سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں اور طاقت کا لوہا منواتے ہوئے دو مختلف کیٹیگریز میں یہ کامیابیاں حاصل کیں اور ملک و قوم کے ساتھ ساتھ اپنی جامعہ کا نام بھی روشن کیا۔

ان کی اس تاریخی کامیابی پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ اور شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔ سبل سہیل کی یہ شاندار فتح پاکستان میں دیگر طالبات اور نچلی سطح کے کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ایک مشعلِ راہ قرار دی جا رہی ہے۔