LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز آزاد کشمیر: سکول جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 4 بچے جاں بحق میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دیں

بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

Web Desk

24 October 2026

کراچی کے ولیکا ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث بچوں میں خطرناک وائرس ایچ آئی وی (HIV) پھیلنے کے سنگین معاملے پر متاثرہ بچوں کے وکیل ایڈووکیٹ طارق منصور نے وفاقی حکومت سے فوری اور اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ بچوں کا مقدمہ لڑنے والے وکیل طارق منصور نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت اس حساس کیس کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ولیکا ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت کی وجہ سے 169 سے زائد بچے ایچ آئی وی کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ بچوں کی کل تعداد 200 کے قریب پہنچنے کا شدید خدشہ ہے۔ وکیل کے مطابق ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ عملے کی غفلت کے باعث اب تک 9 متاثرہ بچے جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

ایڈووکیٹ طارق منصور نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تاحال پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی اس دل دہلا دینے والے واقعے کا مقدمہ (FIR) درج ہوا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت وفاقی سطح پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور عوام سے ‘جسٹس فار ولیکا ہسپتال’ مہم چلانے کی درخواست کی۔