سڈنی واقعہ ، ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
Web Desk
15 December 2025
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جس کے پیش نظر حکام نے اضافی حفاظتی اقدامات کی تصدیق کر دی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایڈیلیڈ اوول کے اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی جائے گی۔ اس حوالے سے ساؤتھ آسٹریلیا کے پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز کا کہنا ہے کہ سکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، جس میں اعلیٰ تربیت یافتہ پولیس اہلکار شامل ہوتے ہیں اور انہیں اضافی اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔پولیس کمشنر کے مطابق رسپانس سیکشن چند سال قبل قائم کیا گیا تھا جو عوامی مقامات پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیتا ہے۔ یہ یونٹ اسٹیڈیم کے اطراف تعینات رہے گا اور شائقینِ کرکٹ کی حفاظت یقینی بنائے گا۔ساؤتھ آسٹریلیا کے وزیرِ اعلیٰ پیٹر مالیناؤسکاس نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے دوران اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، پولیس پہلے ہی اسٹیڈیم انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ سڈنی کے ساحلی علاقے میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026