LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

ڈریپ کا دوا ساز کمپنیوں کو ریکارڈ درست کرنے کے لیے آخری موقع

Web Desk

8 September 2026

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے دوا ساز کمپنیوں کو ‘eAPP’ سافٹ ویئر پر اپنی مصنوعات کے آن لائن ریکارڈ کی درستگی اور تصدیق کے لیے آخری موقع فراہم کر دیا ہے۔

ڈریپ کے مطابق eAPP پورٹل پر مصنوعات کی خودکار تصدیق اور اپ ڈیٹ کی باقاعدہ تاریخ ختم ہونے کے بعد آن لائن پروسیسنگ بند کر دی گئی ہے۔ اب دوا ساز کمپنیوں کو ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی ترمیم یا تصحیح کے لیے ڈریپ کے ایم آئی ایس (MIS) ڈویژن سے براہِ راست رجوع کرنا ہوگا، جہاں درخواست کے ساتھ مطلوبہ ثبوت اور معاون دستاویزات جمع کروانا لازم ہوگا۔

ڈریپ کا ایم آئی ایس ڈویژن دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد 15 ستمبر تک ریکارڈ کی تصحیح کی درخواستوں پر عمل درآمد کرے گا۔ واضح رہے کہ ڈریپ نے ملک بھر میں جعلی، غیر معیاری اور غیر قانونی ادویات کی خرید و فروخت کی روک تھام اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے eAPP سافٹ ویئر نظام متعارف کرایا تھا۔