اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا
Web Desk
8 September 2026
نیویارک / اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے معیاری عالمی نقشے میں تبدیلیاں لاتے ہوئے ‘ایکوئل ارتھ’ (Equal Earth) نقشہ اپنانے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی ہے، جس میں جموں و کشمیر کو باضابطہ طور پر متنازعہ علاقہ دکھایا گیا ہے۔
منظور کی گئی قرارداد کے تحت روایتی مرکیٹر نقشے کے بجائے ایکوئل ارتھ نقشہ نافذ کیا گیا ہے، جس میں کشمیر کی حدود اور لائن آف کنٹرول (LoC) کو نقطہ دار (dotted line) لکیر سے واضح کیا گیا ہے۔ بھارت سمیت 164 رکن ممالک نے اس قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔ عالمی سطح پر بھارت کی جانب سے اس نقشے کے حق میں ووٹ دینے سے نئی دہلی کے مقبوضہ کشمیر کو اپنا “اٹوٹ انگ” اور اندرونی معاملہ قرار دینے کے بیانیے کو شدید زچ پہنچی ہے۔
شدید اندرونی و سیاسی تنقید کے بعد بھارتی وزارتِ خارجہ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کی حمایت محض نقشے کے جغرافیائی تناسب کی حد تک تھی، سرحدوں کی حد تک نہیں۔ تاہم، ترجمان دفترِ خارجہ پاکستان نے بھارتی وضاحت کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا منظور شدہ نقشہ ہی عالمی سطح پر حتمی اور معتبر ہے جو مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی توثیق کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026