ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی
Web Desk
8 September 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع میں امریکی فتح کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور پٹرول کی قیمتوں میں فوری اور نمایاں کمی واقع ہو گی۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے گریں گی، جس کے بعد امریکی صارفین کے لیے پٹرول ابتدائی طور پر 3 ڈالر فی گیلن اور بالآخر 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم سطح پر آ جائے گا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا اور یہ تمام اہداف جلد حاصل کر لیے جائیں گے۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں جاری عسکری کشیدگی اور تجارتی جہاز رانی پر حملوں کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ چکی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی بڑی کمی کا انحصار جنگ کے فوری خاتمے، عالمی سپلائی چین کی بحالی اور تیل پیداوار کرنے والے ممالک کی پالیسیوں پر ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026