LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور

Web Desk

8 September 2026

کراچی: سندھ اسمبلی نے جماعتِ اسلامی کے رکن کی جانب سے پیش کی گئی وہ قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی ہے جس میں وفاقی حکومت سے عوام پر عائد لیوی ٹیکس ختم کرنے کا باضابطہ مطالبہ کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران جماعتِ اسلامی کے رکنِ اسمبلی محمد فاروق نے پٹرولیم مصنوعات اور دیگر مدات میں عائد لیوی ٹیکس کے خاتمے سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔ ایوان نے بحث کے بعد اس قرارداد کو منظور کر لیا۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے صوبائی وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے وضاحت کی کہ لیوی ٹیکس کا معاملہ براہِ راست وفاقی حکومت کا اختیار ہے اور سندھ حکومت اسے بذاتِ خود ختم نہیں کر سکتی، تاہم صوبائی ایوان عوام کو ریلیف دینے کے لیے وفاق سے اس ٹیکس کے خاتمے کا پرزور مطالبہ کر سکتا ہے۔ ایوان کی منظوری کے بعد یہ قرارداد باضابطہ سفارشات کے ساتھ وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔