شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
Web Desk
8 September 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی صورتحال، برآمدات میں اضافے اور صنعتی شعبے کو درپیش چیلنجز پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کی تیاری سے قبل بھی صنعت کاروں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی تھی اور درپیش تمام تر مشکل حالات کے باوجود تاجر برادری کی تجاویز کی روشنی میں بنیاد پرست معاشی اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سخت انفورسمنٹ اقدامات کے ذریعے ایک سال کے دوران 800 ارب روپے کی تاریخی ریکوری ممکن بنائی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ حکومت کی معاشی پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے اور ایکسپورٹس بڑھانے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔ اس موقع پر تاجر برادری اور صنعت کاروں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشاورتی عمل کے تسلسل کو معاشی استحکام کے لیے انتہائی سود مند قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026
اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز
5 October 2026
یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل
5 October 2026