LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں

Web Desk

8 September 2026

چنیوٹ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ضلع چنیوٹ کے سیلاب سے متاثرہ موضع ساہمل کے 26 متاثرہ خاندانوں میں نوبنلاد گھروں کی چابیاں تقسیم کر دی ہیں۔

موضع ساہمل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ’روٹی، کپڑا اور مکان‘ کے منشور کے تحت غریب اور مستحق طبقے کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی زدوکوب سے بے گھر ہونے والے شہریوں کی بحالی اور انہیں محفوظ چھت فراہم کرنا حکومت کی بنیادی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔

سردار سلیم حیدر نے معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کفایت شعاری کے نام پر نچلے درجے کے ملازمین کو برطرف کرنے کے بجائے اعلیٰ عہدیداروں کی مراعات میں کمی کرنی چاہیے تاکہ عام آدمی کے چولہے جلتے رہیں۔ واضح رہے کہ موضع ساہمل 2025ء کے طغیانی اور دریائی کٹاؤ کے باعث شدید متاثر ہوا تھا، جہاں متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے ہاؤسنگ پروجیکٹ مکمل کیا گیا ہے۔