مردوں اور خواتین میں عمر بڑھنے کا عمل مختلف ہوتا ہے، تحقیق
Web Desk
6 September 2026
بیجنگ: چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، چائنا نیشنل سینٹر فار بایوانفارمیٹکس اور دیگر معتبر چینی طبی اداروں کی ایک مشترکہ بین الاقوامی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مردوں اور خواتین کے جسم میں عمر بڑھنے (Aging) کا عمل مختلف ادوار اور رفتار کے ساتھ رونما ہوتا ہے۔
عالمی معتبر جریدے نیچر ایجنگ (Nature Aging) میں شائع ہونے والی اس جامع تحقیق میں 18 سے 98 سال کی عمر کے ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد کے طبی ڈیٹا، جن میں 172 عام لیبارٹری ٹیسٹ بشمول بلڈ شوگر، کولیسٹرول اور میٹابولک انڈیکیٹرز شامل تھے، کا جائزہ لے کر ایک الگ ’ایجنگ کلاک‘ تیار کیا گیا۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق مردوں میں عمر بڑھنے اور میٹابولزم میں تبدیلیوں کا اہم ترین موڑ 35 سے 45 سال کی عمر کے درمیان آتا ہے جس دوران ٹرائی گلیسرائیڈز اور کولیسٹرول کی سطح تیزی سے بڑھتی ہے۔ اس کے برعکس، خواتین میں یہ نمایاں ترین تبدیلی 55 سے 65 سال کی عمر کے دوران (سنِ یاس کے مرحلے پر) سامنے آتی ہے۔
تحقیق سے یہ اہم پیش رفت بھی سامنے آئی کہ بلڈ گلوکوز، یورک ایسڈ اور مخصوص بائیومارکرز (CEA اور HE4) خلیوں کی عمر رسیدہ ساخت پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، اور خوراک میں بہتری، بلڈ شوگر پر قابو یا میٹفارمن (Metformin) جیسی ادویات کی مدد سے میٹابولک دباؤ کم کر کے عمر بڑھنے کی رفتار کو سست یا بعض منفی اثرات کو واپس موڑا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اخروٹ کھانا مزاج پر اثر انداز ہو سکتا ہے: تحقیق
5 October 2026
بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے اہم فیصلہ
5 October 2026
چین: کمر کا کامیاب آپریشن، تین نومولودوں کے وزن کے برار گانٹھ نکال دی
5 October 2026
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026