LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

پی ایم ڈی سی کا اہم فیصلہ، افغان طلبہ کو اپنے ملک جانے کی ہدایت

Web Desk

8 September 2026

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایک پالیسی فیصلے کے تحت پاکستان کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں پہلے سے زیرِ تعلیم تمام افغان طلبہ کو فوری طور پر افغانستان واپس جانے کی ہدایت کر دی ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے تمام متعلقہ میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ افغان طلبہ کی واپسی کے لیے درکار انتظامی کارروائی، بشمول این او سی (NOC) کا اجرا، فوری طور پر مکمل کریں۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق موجودہ تعلیمی سیشن کے دوران افغان شہریوں کو پاکستان کے میڈیکل و ڈینٹل پروگراموں میں نئے داخلے، مائیگریشن، ٹرانسفر یا پلیسمنٹ دینے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

ریگولیٹری باڈی نے طبی اداروں کو واضح کیا ہے کہ افغان شہریوں کو کسی بھی قسم کی غیر مجاز سہولت کاری فراہم نہ کی جائے۔ پی ایم ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ جن اداروں نے تعمیلی رپورٹ جمع نہیں کرائی، وہ تین روز کے اندر مکمل تفصیلات فراہم کریں۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے یا معلومات چھپانے والے اداروں کے خلاف ‘پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022’ کے تحت سخت ریگولیٹری و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔