وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم
Web Desk
8 September 2026
مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی کو محض کاغذی کارروائی تک محدود رہنے کے بجائے فیلڈ میں عملی اقدامات کے ذریعے مکمل طور پر فعال بنانے کی سخت ہدایت کی ہے۔
محکمہ خوراک کے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، بیکریوں اور دودھ فروخت کرنے والے مراکز کی بلاامتیاز اور باقاعدگی سے تلاشی و مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملاوٹ مافیا اور مضرِ صحت اشیائے خورونوش بیچنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کڑی کارروائی کی جائے۔
اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عبدالحمید کیانی نے ادارے کی کارکردگی پر تفصیلات پیش کیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ فوڈ سیفٹی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تکنیکی معاونت اور تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے۔ تاہم انہوں نے تاکید کی کہ تمام قانونی کارروائیاں ضابطے کے تحت کی جائیں اور کسی بھی دکاندار یا تاجر کے ساتھ بلاجواز زیادتی نہ ہو۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026