LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان

پاکستانی مارشل آرٹس کا ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر 340 پنچز کا ریکارڈ

Web Desk

7 September 2026

پاکستان کی نامور مارشل آرٹس سٹار فاطمہ نسیم نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا 10واں اعزاز درج کرا لیا ہے۔ اس سنگِ میل کے ساتھ وہ 10 گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ فاطمہ نسیم نے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں 340 پنچز مارے اور انڈوں کو ٹوٹنے بھی نہیں دیا، جسے گنیز ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے باضابطہ تسلیم کر لیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی دیبیا جیوتی سرکار کے پاس تھا جنہوں نے 331 پنچز لگائے تھے۔

علاوہ ازیں، فاطمہ نسیم کا فلیکسیبلٹی اور اسٹریچنگ کیٹیگری میں بھی ایک اور عالمی ریکارڈ تسلیم کیا گیا ہے، جہاں انہوں نے دو کرسیوں کے درمیان ایک منٹ 45 سیکنڈ تک اسٹریچنگ بیلنس قائم رکھا۔ اس کیٹیگری میں سابقہ ریکارڈ ایک منٹ 30 سیکنڈ کا تھا۔ فاطمہ اس سے قبل برطانیہ اور امریکہ کے شوز میں نام کمانے والی لبرٹی باروس، جرمنی کی پالینا گلیبووا اور بھارت کی کرن یونیال کے ریکارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ واضح رہے کہ فاطمہ کا پورا خاندان عالمی ریکارڈز میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، ان کے والدین، دادا اور بھائی بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز ہیں اور یہ فیملی مجموعی طور پر 180 سے زائد عالمی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکی ہے۔