LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے یوکرین کیساتھ معاہدہ ممکن، روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: صدر پوتن دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی خوبصورت منظر کی تصویر لیتے امریکی خاتون گہری کھائی میں گر کر ہلاک امارات، قطر سمیت عرب ممالک اور مسلم ورلڈ لیگ کی سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی بارے تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال مصر کا یمن کے تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور روس کی کیف پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش، 630 ڈرون داغنے کا دعویٰ امریکی صدر کا ایلون مسک سے رابطہ، یوکرین کیلئے انٹرنیٹ سروس پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

بہاولنگر: روٹھی بیوی کو منانے آیا شخص سسرالیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

Web Desk

24 July 2026

چک نمبر 284 ایچ آر کی اضافی بستی میں روٹھی ہوئی بیوی کو منانے آنے والے شخص کو اس کے سسرالیوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جس کا رنج سسرالیوں کو تھا؛ بیوی کچھ عرصہ قبل میکے آئی تو شوہر اسے واپس لانے پہنچا جہاں سسرالیوں نے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق کرائم سین سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔