مکہ دفاعی معاہدے نے خطے میں اتحاد اور امن کا پیغام دیا: وزیراعظم
Web Desk
28 August 2026
پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے بعد اقتصادی اور زرعی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ دونوں سٹریٹجک ممالک اب زرعی مصنوعات کی برآمد، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور پانی کے وسائل کے مؤثر استعمال پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستانی زرعی ماہرین کا ایک وفد جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گا تاکہ باہمی تعاون کو عملی شکل دی جا سکے۔ سعودی وزیر نے بھی زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026