LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

’پٹھان ہوں، گولی مارنی ہے تو مار دو‘، شاہ رخ خان کا انڈر ورلڈ ڈونز کو جواب

Web Desk

7 September 2026

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار و فلمساز سنجے گپتا نے 1990ء کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری پر ممبئی انڈر ورلڈ کے گہرے اثر و رسوخ اور خوفناک ماحول کے بارے میں بات کرتے ہوئے سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سنجے گپتا نے بتایا کہ وہ 90 کی دہائی کے اس دور کے عینی شاہد ہیں جب ممبئی میں مافیا اور انڈر ورلڈ کا خوف عروج پر تھا، اور اداکاروں، ہدایت کاروں سے لے کر پروڈیوسرز تک کو مخصوص فلمیں سائن کرنے یا بھتہ دینے کے لیے مجبور کیا جاتا تھا۔ گینگسٹرز اکثر فلموں کے سیٹ پر پہنچ کر شوٹنگ کا نظارہ کرتے تھے اور فنکاروں پر دباؤ ڈالتے تھے۔ تاہم اس خطرناک اور کشیدہ ماحول میں شاہ رخ خان ان چند گنتی کی شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کے سامنے تسلیم ہونے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

فلمساز کے مطابق جب مافیا کی جانب سے شاہ رخ خان کو دھمکی دی گئی اور اپنی مرضی کے شوز یا فلمیں کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، تو اداکار نے انتہائی جرات مندانہ اور دوٹوک موقف اختیار کیا۔ سنجے گپتا کے مطابق شاہ رخ خان نے مبینہ طور پر گینگسٹرز کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ “میں پٹھان ہوں، اگر گولی مارنی ہے تو مار دو، میں تم سے ہرگز نہیں ڈرتا اور نہ ہی تمہارے کہنے پر کوئی کام کروں گا۔”