پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ میں اچھے نتائج کے لیے پرعزم ہیں، کپتان فرحان یوسف
Web Desk
1 September 2026
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے انگلینڈ دورے کے لیے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور ٹیم سے اچھے نتائج کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان کی سخت اور مشکل کنڈیشنز میں بھرپور کیمپ کے بعد انگلش ماحول اور کنڈیشنز کے مطابق خصوصی تیاری کی گئی ہے، تاہم وہاں کے موسم سے جلد ہم آہنگ ہونا انتہائی اہم ہوگا۔ فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ ٹیم میں بہترین ہم آہنگی موجود ہے اور تمام کھلاڑی سیریز کے لیے مکمل تیار ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 5 ستمبر تک ارنڈیل میں واحد یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی، جس کے بعد 9 سے 16 ستمبر تک چار ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026