LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو

راجر فیڈرر ہال آف فیم میں شمولیت کی تقریب کے دوران جذباتی ہوگئے

Web Desk

30 August 2026

نیوپورٹ: سوئٹزرلینڈ کے لیجنڈری ٹینس سٹار اور 20 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن راجر فیڈرر انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم (International Tennis Hall of Fame) میں باقاعدہ شمولیت کی تقریب کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔

تقریب کے دوران راجر فیڈرر کا تعارف ان کی اہلیہ مرکا فیڈرر نے کرایا، جس کے بعد سٹیج پر پہنچ کر انہوں نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں گلے لگایا۔ تقریباً 30 منٹ پر محیط اپنی جذباتی تقریر کے دوران سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی متعدد بار اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں بچپن کے ہیرو سٹیفن ایڈبرگ، اپنے دیرینہ کوچ سیورین لوتھی اور اہلیہ مرکا کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دکھ کے نہیں بلکہ خوشی کے آنسو ہیں اور ان لمحات میں اپنے جذبات کو چھپانے کے لیے انہیں ٹشوز اور دھوپ کے چشمے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

راجر فیڈرر کو ٹینس کی دنیا میں 20 گرینڈ سلم سنگلز ٹائٹلز جیتنے والے پہلے مرد کھلاڑی کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔ اپنے شاندار کیریئر میں انہوں نے 8 مرتبہ ومبلڈن، 6 مرتبہ آسٹریلین اوپن، 5 مرتبہ یو ایس اوپن اور ایک مرتبہ فرنچ اوپن کا تاج اپنے نام کیا۔ وہ دنیا کے ان 8 عظیم ترین مرد کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران چاروں گرینڈ سلم ٹورنامنٹس (Career Grand Slam) جیتنے کا تاریخی اعجاز حاصل کیا۔