LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار مغرب یوکرینیوں کی لاشیں استعمال کرکے روس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے: سرگئی لاوروف پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر کابینہ کمیٹی اجلاس: ڈسکوز فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری

سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

Web Desk

22 August 2026

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور مایاناز بیٹر اظہر علی نے کوچنگ کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ‘آئی سی سی لیول 3’ (ICC Level 3) کوچنگ سرٹیفیکیشن حاصل کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کرکٹ نے انہیں کیریئر کے دوران بے شمار سبق اور یادگار مواقع دیے ہیں، اور اب وہ اپنا تجربہ نئی نسل تک منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

اظہر علی نے عزم کا اظہار کیا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ گراس روٹ اور جونیئر سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ انہیں بہترین کرکٹرز اور بااعتماد ایتھلیٹس بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ اظہر علی نے 2010 سے 2022 کے دوران پاکستان کے لیے 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کی اور قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض بھی انجام دیے ہیں