جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع
Web Desk
22 August 2026
ایرانی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران بھی ملک میں دفاعی ساز و سامان کی مقامی پیداوار اور تیاری کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہا۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان رضا نیک کے مطابق جولائی 2025ء سے جولائی 2026ء کے دوران ایران کی عسکری و دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 12 روزہ براہِ راست جنگ کے دوران ایرانی دفاعی تنصیبات کو محدود حملوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود دفاعی صنعت کی خود انحصاری اور سالانہ پیداوار مزید مستحکم ہوئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ معرکے کے دوران جہاں مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی نظام موثر انداز میں استعمال کیے گئے، وہیں ان کی تیاری کی رفتار بھی متاثر نہیں ہونے دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026