تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار
Web Desk
20 August 2026
واشنگٹن: طبی ماہرین اور سائنس دانوں کی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مختصر دورانیے کی زیادہ شدت والی ورزشیں (High-Intensity Sprint Exercises) دل اور میٹابولک نظام کو صحت مند رکھنے میں درمیانی شدت کی روایتی ورزشوں کی نسبت زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔
معروف طبی جریدے ‘سیل رپورٹس میڈیسن’ (Cell Reports Medicine) میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں محققین نے کارڈیو میٹابولک صحت (Cardiometabolic Health) پر ورزش کے اثرات کا جائزہ لیا۔ کارڈیو میٹابولک صحت سے مراد دل، خون کی شریانوں اور میٹابولزم کے اپسی تعلق کی کارکردگی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب خون کی شریانیں جسم کے تمام اعضا تک آکسیجن کی فراہمی بہتر کرتی ہیں، تو خلیوں کے مائٹوکانڈریا (Mitochondria) توانائی بنانے کے لیے ایندھن کا استعمال زیادہ مؤثر انداز میں کرتے ہیں، جس سے ہارمونز اور بلڈ شوگر کی متوازن فراہمی میں مدد ملتی ہے۔
تحقیق کے مطابق جن افراد کی کارڈیو میٹابولک صحت متاثر ہوتی ہے، ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس (Type 2 Diabetes)، گردوں کے دائمی امراض اور فیٹی لیور (جگر کی چربی) جیسے پیچیدہ مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تاہم، سگریٹ نوشی سے پرہیز، متوازن غذا، معیاری نیند اور ذہنی دباؤ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ روزمرہ ورزش سے اس خطرے کو ٹالا جا سکتا ہے۔
سائنس دانوں نے مطالعے کے دوران دیکھا کہ درمیانی شدت کی مسلسل ورزشوں (مثلاً مسلسل رفتار سے سائیکل چلانا) کے مقابلے میں مختصر وقفوں کی تیز اسپرنٹ (Sprint Interval Training) سے دل اور میٹابولزم کی کارکردگی میں تیزی سے مثبت تبدیلیاں آئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم وقت میں زیادہ شدت کے ساتھ کی جانے والی یہ ورزشیں خون کی شریانوں کو طاقتور بنانے اور میٹابولک امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گردوں کی خرابی کی 7 اہم علامات، انہیں نظرانداز نہ کریں
21 August 2026
کراچی میں ریبیز سے 11 سالہ بچہ جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
21 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا
21 August 2026
روزانہ میٹھے مشروبات کا استعمال معدے کے کینسر کا خطرہ دگنا کر دیتا ہے
21 August 2026
جلد کے کینسر کا علاج کرنے والی دوا آخری مرحلے میں کامیاب
20 August 2026
ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان
19 August 2026
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026
امریکا میں خطرناک ’ویسٹ نائل وائرس‘ کا پھیلاؤ
19 August 2026