بانی پی ٹی آئی کو کل تک ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو توہین عدالت ہو گی: سلمان اکرم راجہ
Web Desk
19 August 2026
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح آرڈر کے بعد حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے کل تک کا وقت ہے، اور اگر حکم پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو یہ توہینِ عدالت ہوگی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ حکومت کی جانب سے دائر کی جانے والی نظرِ ثانی کی درخواست کی کل تک سماعت ہو سکے گی، کیونکہ سپریم کورٹ میں کسی بھی نئی درخواست کی دفتری پڑتال میں چار سے چھ دن کا وقت لگتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسی کوئی قانونی وجہ موجود نہیں کہ عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر آج یا کل تک عملدرآمد روک دیا جائے، لہٰذا بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔
سلمان اکرم راجہ نے تنبیہ کی کہ اگر حکومت نے توہینِ عدالت کی تو پی ٹی آئی اس کے خلاف نہ صرف عدالتِ عظمیٰ میں توہینِ عدالت کی آئینی و قانونی درخواست دائر کرے گی بلکہ اس مقدمے کو قوم کے سامنے بھی رکھے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے وفد کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ایک خیر سگالی ملاقات تھی جس میں پی پی پی نے اپوزیشن سے رابطہ بحال کرنے اور انتخابی اصلاحات پر مکالمہ شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کے وفد کو بتا دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کے بغیر یہ سیاسی گفتگو آگے نہیں بڑھ سکتی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملاقات میں نئے صوبوں کی تشکیل سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن
7 October 2026
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا
7 October 2026
ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
7 October 2026
لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی
7 October 2026
جنوبی افریقہ سے 20 رکنی وفد کی پاکپتن آمد، دربار بابا فریدؒ پر حاضری
7 October 2026
سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری
7 October 2026
سندھ حکومت کا 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنے کا فیصلہ
7 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
7 October 2026