لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی
Web Desk
7 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احاطے میں ڈیوائسز اور موبائل فون سے ویڈیوز بنانے، تصاویر کھینچنے اور ٹک ٹاک مواد ریکارڈ کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرحیم کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ سرکلر میں تمام وکلائے کرام، سائلین، پولیس اہلکاروں، عدالت کے عملے اور صحافیوں کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر کے متن کے مطابق عدالتی کمرہ جات، راہداریوں، دفاتر، انتظار گاہوں اور احاطہ عدالت کے دیگر تمام مقامات پر کسی بھی قسم کی ویڈیو یا تصویر بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم پریس اور میڈیا کے نمائندوں کے لیے مختص مخصوص پریس کارنر کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ہائیکورٹ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ سرکلر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور قانون کے تحت خلاف ورزی کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فون یا ریکارڈنگ آلات ضبط کیے جا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول
7 October 2026
حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
7 October 2026
روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
7 October 2026
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ
7 October 2026
عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور
7 October 2026
شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ
7 October 2026
روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا
7 October 2026
روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی
7 October 2026