لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ
Web Desk
7 October 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیل اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع ‘کفرا شوبا’ کے علاقے میں اقوامِ متحدہ کی عبوری امن فوج (UNIFIL) کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہلکے ہتھیاروں سے متعدد بار براہِ راست فائرنگ کی گئی ہے۔ یونیفل حکام کے مطابق اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم امن اہلکاروں کی چوکیاں شدید خطرے کی زد میں آ گئی ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی امن فوج نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر ناقابلِ قبول اور امن اہلکاروں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے، جبکہ واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس مشن کے تحت 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے ساڑھے 7 ہزار امن اہلکار جنوبی لبنان میں تعینات ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پہلے ہی فورس کے مینڈیٹ کو دسمبر میں ختم کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے، جس پر لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے خبردار کیا ہے کہ فورسز کے اچانک انخلا سے پیدا ہونے والے امن و امان کے خلا کو پر کرنے کے لیے متبادل انتظامات کا قیام انتہائی ضروری ہے
متعلقہ عنوانات
دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا
8 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
8 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی
8 October 2026
سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC
8 October 2026
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول
7 October 2026
حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
7 October 2026
روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
7 October 2026
عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور
7 October 2026