وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
Web Desk
7 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلوے کی کارپوریٹ طرز پر اصلاحات اور سی پیک کے تحت تاریخی مین لائن ون (ML-1) منصوبے پر پیش رفت تیز کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ریلوے کو ایک مضبوط، منافع بخش اور مالی طور پر خود کفیل ادارہ بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، حنیف عباسی، چیئرمین نیب اور گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ریلوے کی واگزار کرائی گئی اراضی کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرتے ہوئے ایم ایل ون (ML-1) کی تعمیر کے لیے بینک فنڈنگ حاصل کرنے کی اصولی منظوری دی، اور حکام کو دو ہفتوں کے اندر جامع منصوبہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 1,726 کلومیٹر طویل ایم ایل ون منصوبے کو چار سیکشنز (کراچی-روہڑی، روہڑی-ملتان، ملتان-لاہور، اور لاہور-پشاور) میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں سے کراچی-روہڑی سیکشن کے لیے بین الاقوامی فنانسنگ سے استفادہ کیا جائے گا جبکہ دیگر حصوں کی فنانسنگ مقامی وسائل کے ذریعے کی جائے گی
متعلقہ عنوانات
شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ
7 October 2026
روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا
7 October 2026
روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی
7 October 2026
افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار
7 October 2026
کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا
7 October 2026
کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن
7 October 2026
امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین
7 October 2026
قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
7 October 2026