جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول
Web Desk
7 October 2026
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کی مالی معاونت اور بحالی کے لیے ایران سے 20 کروڑ ڈالر کی بھاری رقم موصول ہوئی ہے۔ یہ فنڈز امریکہ کی جانب سے ایران پر سخت معاشی پابندیوں اور حزب اللہ کی مالی ناکہ بندی کے باوجود گزشتہ ماہ مختلف غیر رسمی ذرائع کے ذریعے لبنان پہنچائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مالیاتی ناکہ بندی اور خطرات کی وجہ سے رقم کی منتقلی میں ملوث ثالثوں (Money Couriers) نے مجموعی رقم کا 20 فیصد بطور کمیشن وصول کیا، جو کہ معمول کی شرح سے چار گنا زیادہ ہے۔ حزب اللہ کے ذرائع کے مطابق ان فنڈز میں سے تباہ شدہ دیہات اور اسرائیلی قبضے کے باعث بے گھر ہونے والے تقریباً 50 ہزار متاثرہ خاندانوں میں سے فی خاندان کو ابتدائی طور پر 3 ہزار ڈالر نقد رقم فراہم کی جائے گی۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دستیاب وسائل کی مدد سے جنگ زدہ خاندانوں کی رہائش اور بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026