روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی
Web Desk
7 October 2026
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی اور مغربی دباؤ و کشیدگی میں کمی کے لیے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران ثالثی اور تکنیکی معاونت کی پیشکش کر دی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطہ میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران صدر پیوٹن نے جامع اسٹریٹیجک شراکت داری معاہدے کے تحت ایران کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔
روسی صدر پیوٹن نے امریکی اور مغربی اثر و رسوخ اور جارحیت کے خلاف ایرانی قوم کی ثابت قدمی کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے سراہا اور کہا کہ روس خطے کے تمام تنازعات کا پائیدار سفارتی حل چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران اس وقت ہمہ گیر جنگ کا سامنا کر رہا ہے، تاہم ملک اپنے آئینی و قومی حقوق کے تحفظ کے لیے سفارتی مذاکرات اور مزاحمت کی دوہری حکمتِ عملی پر کاربند رہے گا اور داخلی یکجہتی و خود انحصاری کے ذریعے دشمن کو مایوس کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC
8 October 2026
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول
7 October 2026
حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
7 October 2026
روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
7 October 2026
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ
7 October 2026
عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور
7 October 2026
شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ
7 October 2026
روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا
7 October 2026