LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل کی پائپ لائن پر تیسرا حملہ، ملوث افراد گرفتار ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان

ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

Web Desk

7 October 2026

وفاقی وزیر خزانہ و امورِ اقتصادیات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت مالیاتی امور سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کے لیے جاری کردہ قرضوں کا مجموعی حجم 1,137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ قرض حاصل کرنے والے کاروباروں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 862 تک پہنچ گئی ہے۔ اجلاس میں جون 2028ء تک چھوٹے کاروباروں کے لیے قرضوں کا حجم 2 ہزار ارب روپے اور مقروضین کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزار تک بڑھانے کے ہدف کی توثیق کی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ زرعی قرضوں کے شعبے میں 94 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا جس سے زرعی قرضوں کا حجم 1,350 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، جبکہ ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت ہاؤسنگ فنانسنگ کا حجم 426 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کی اسکیم (EV) کے تحت 2 ارب 54 کروڑ روپے کی 17,262 درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ سرکاری معاونت سے چلنے والی تمام قرضہ اسکیمیں تجارتی طور پر پائیدار ہونی چاہئیں اور نجی شعبے کی شمولیت سے مویشی بانی، زراعت اور سستے گھروں کی فراہمی میں مزید فنڈنگ یقینی بنائی جائے۔