والد کا انتقال نہیں قتل ہوا تھا: جگن کاظم
Web Desk
6 August 2026
پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف میزبان اور اداکارہ جگن کاظم نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران اپنے والد سید عباس کاظم کے اکتوبر 2002ء میں ہونے والے قتل اور بچپن کے تلخ و پیچیدہ تجربات پر تفصیل سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 21 سال کی عمر میں جب وہ نیویارک میں تھیں تو انہیں ایک نامعلوم فون کال کے ذریعے والد کے قتل کی اطلاع ملی، جو ان کی زندگی کا بدترین اور شدید صدمے کا لمحہ تھا۔ اداکارہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے والد ان کی کامیابیاں اور صدارتی ایوارڈ ملنے کی خوشی دیکھنے کے لیے زندہ نہ رہ سکے۔
جگن کاظم نے اپنے خاندانی حالات کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے والد کا رویہ انتہائی سخت، غصے والا اور پرتشدد تھا جو ان کے والدین کی طلاق کی بنیادی وجہ بنا۔ والدین کی علیحدگی کے بعد وہ باری باری دونوں کے گھروں میں رہتی رہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بچپن میں انتہائی ضدی اور باغی مزاج تھیں جبکہ والدہ کے ساتھ بھی ان کا تعلق کافی پیچیدہ رہا، تاہم وقت اور زندگی کے تلخ تجربات نے انہیں پختگی دی اور خود کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کی۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026