افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور ان سے وابستہ گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان
Web Desk
24 October 2026
پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے ان سے ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر کالعدم گروہوں کی ہر قسم کی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا خاتمہ کرنے کا مطالبات کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق الزام تراشی سے افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی حقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور امریکی لیڈ انسپکٹر جنرل کی 2026ء کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ طالبان کی سرپرستی میں ٹی ٹی پی کے 4 سے 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بارڈر پر دراندازی، افغان شہریوں کی ہلاکتیں اور غیر ملکی اسلحہ کا ملنا سنگین خدشات ہیں؛ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے دفاعی اقدامات جاری رکھے گا تاہم باہمی احترام اور قابلِ تصدیق عملی اقدامات کی بنیاد پر ذمہ دارانہ بات چیت کے لیے بھی تیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں بچوں کی پورنوگرافک اینیمیٹڈ ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروہ کا انکشاف: این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری
24 October 2026
وزیراعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد کی ملاقات
24 October 2026
جج پر مبینہ رشوت کا الزام: لاہور بار کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ’پیکا ایکٹ‘ تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان
24 October 2026
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر
24 October 2026
اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
24 October 2026
آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت
24 October 2026
فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار
24 October 2026
پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں
24 October 2026