نان و نفقے کا تعین والد کی مالی استطاعت کے مطابق ہوگا: سپریم کورٹ
Web Desk
3 August 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نابالغ بچے کے نان و نفقے کا تعین کرتے وقت بچے کی معقول ضروریات، والد کی مالی استطاعت، آمدنی اور سماجی حیثیت کو مدنظر رکھا جائے گا۔ جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مسماۃ شاہین نواز کی اپیل خارج کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، جس کے تحت بچے کا ماہانہ نان و نفقہ 30 ہزار روپے (بشمول 15 فیصد سالانہ اضافہ) مقرر کیا گیا تھا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ والد بنگلہ دیش میں ٹیکسٹائل منیجر ہیں لہٰذا نفقہ 40 ہزار روپے کیا جائے، تاہم عدالت عظمیٰ نے نوٹ کیا کہ والد پر اپنی پہلی شادی سے ہونے والے 02 دیگر بچوں کی کفالت کا بوجھ بھی موجود ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے PLD 2026 SC 170 کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ نچلی عدالتوں کے فیصلوں میں مداخلت صرف اسی صورت ممکن ہے جب فیصلہ قانون کے خلاف یا غیر معقول ہو، اور آئین کے آرٹیکل 185(3) کے تحت مداخلت کی کوئی قانونی گنجائش موجود نہیں।
متعلقہ عنوانات
ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی
3 August 2026
پرویز الہیٰ نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل واپس لے لی، درخواست خارج
3 August 2026
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
3 August 2026
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
3 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
3 August 2026
تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے: دریائے سندھ میں 245,000 کیوسِک تک بہاؤ کا امکان،
3 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
3 August 2026
سوات: کبل خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، حملے کا مقدمہ درج
3 August 2026