چین کا صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کے تعین کیلئے تحقیقات کا اعلان
Web Desk
3 August 2026
چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین کے قدرتی آفات سے بچاؤ، کمی اور امداد کے قومی کمیشن نے صوبہ گانسو میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور غفلت کی تحقیقات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 26 جولائی کی سہ پہر ڈنگسی شہر کی وی یوان کاؤنٹی کے ایک خوبصورت تفریحی علاقے میں اچانک سیلابی ریلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے تھے۔ قومی کمیشن نے صوبہ گانسو کے مقامی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات کی شفاف تحقیقات کریں اور غفلت کے ذمہ داروں کا جلد از جلد تعین کریں۔
کمیشن نے مزید تاکید کی ہے کہ مقامی انتظامیہ آفات سے بچاؤ، خطرات میں کمی اور امدادی صلاحیتوں میں فوری اضافہ کرے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے محفوظ رہا جا سکے اور شہریوں کے جان و مال کی بہتر تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی ریاست آئیڈاہو میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی
3 August 2026
شام اور اردن کا عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
3 August 2026
ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ
3 August 2026
یوکرین کا روس میں ڈرون حملہ، 13 سالہ لڑکی ہلاک، 2 شدید زخمی
3 August 2026
چین کے سٹیل پلانٹ میں دھماکے کی تحقیقات مکمل، 62 افراد ذمہ دار قرار، 7 گرفتار
3 August 2026
آسٹریا میں جون کے دوران ہیٹ ویوز کے باعث 395 اموات ریکارڈ
3 August 2026
پیپر لیک اور امتحانات منسوخی: راہول گاندھی کا مودی سرکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ
3 August 2026
دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں: حنیف عباسی کی سوات میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
3 August 2026