LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ ایران کی ناکہ بندی کے دوران 44 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا: امریکی فوج ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ

سوات: کبل خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، حملے کا مقدمہ درج

Web Desk

3 August 2026

سوات میں تھانہ کبل کے قریب فتنہ الخوارج کے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے، جن میں 07 پولیس اہلکار اور 10 شہری شامل ہیں، جبکہ 23 افراد شدید زخمی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیدو شریف ہسپتال میں زیرِ علاج پولیس کانسٹیبل مکرم خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور کا سر جائے وقوعہ سے مل گیا ہے اور ابتدائی شواہد خودکش بمبار کے افغان شہری ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی (CTD) تھانے میں قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس ٹریننگ اسکول سوات میں 05 شہید پولیس اہلکاروں، بشمول ASI ہاشم خان، کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، جس میں اعلیٰ پولیس حکام، پاک فوج کے افسران، صوبائی وزیر اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔