LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ سوات: کبل خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، حملے کا مقدمہ درج ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان کے پی پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ الگ الگ کرنے کا فیصلہ امریکی ریاست آئیڈاہو میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی شام اور اردن کا عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ چین کا صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کے تعین کیلئے تحقیقات کا اعلان یوکرین کا روس میں ڈرون حملہ، 13 سالہ لڑکی ہلاک، 2 شدید زخمی چین کے سٹیل پلانٹ میں دھماکے کی تحقیقات مکمل، 62 افراد ذمہ دار قرار، 7 گرفتار آسٹریا میں جون کے دوران ہیٹ ویوز کے باعث 395 اموات ریکارڈ پیپر لیک اور امتحانات منسوخی: راہول گاندھی کا مودی سرکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں: حنیف عباسی کی سوات میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی: شزہ فاطمہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان

Web Desk

3 August 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید “گرین انڈسٹریل اکنامک زون” کے قیام کے منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اہم پیش رفت اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کے وفد سے ملاقات کے دوران سامنے آئی، جس میں OPF اور گرین انرجی گروپ کے اشتراک سے صاف توانائی، صنعتی ترقی، اور برآمدات کے فروغ کے لیے عالمی معیار کے اکنامک زون کی تجویز پیش کی گئی۔ منصوبے کے تحت سولر، ونڈ، ہائیڈرو اور بیٹری اسٹوریج پر مشتمل کلین انرجی انفراسٹرکچر قائم کیا جائے گا، جس سے سالانہ 5.6 ارب روپے سے زائد آمدن، 18 ہزار نئے روزگار کے مواقع اور جی ڈی پی میں 1.5 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے جامع ایکشن پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے انتظامی و بیوروکریٹک رکاوٹوں سے پاک محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں نئی صنعتوں کی فوری شروعات کے لیے ‘زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی’ نافذ کر دی گئی ہے اور ‘ون ونڈو آپریشن’ کے تحت تمام این او سیز کی فوری فراہمی کا مؤثر نظام قائم ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت کا وژن پنجاب کو جدید گرین انڈسٹری، صاف توانائی اور عالمی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا اور نیٹ زیرو (Net Zero) اہداف کو حاصل کرنا ہے۔