امریکی ریاست آئیڈاہو میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی
Web Desk
3 August 2026
امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر ٹوئن فالز میں واقع ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں خوفناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے، جبکہ 24 سالہ حملہ آور نے کارروائی کے بعد خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس چیف میتھیو ہکس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کرنے والے 24 سالہ حملہ آور کی شناخت چیڈ ولیمز کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام شواہد سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس نے ہفتے کے روز یہ حملہ تنہا کیا تھا اور اس میں کسی دوسرے شخص کی شمولیت نہیں تھی۔ حادثہ 56 ہزار کی آبادی والے شہر ٹوئن فالز میں حال ہی میں قائم ہونے والے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ فائرنگ سے 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے۔ فاسٹ فوڈ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق افراد میں ریسٹورنٹ کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں سے 2 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، 3 زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے جبکہ 2 شدید زخمی اب بھی تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔ پولیس چیف نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہاں موجود ڈیوٹی سے فارغ ایک ریاستی ٹروپر (آف ڈیوٹی اہلکار) اور ایک مسلح شہری نے انتہائی دلیرانہ موقف اپناتے ہوئے فوری جوابی فائرنگ کی۔ ان کی اس بروقت اور شجاعانہ کارروائی کے باعث حملہ آور خوفزدہ ہو کر ریسٹورنٹ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا اور موقع سے بھاگ نکلا، جس سے مزید بڑا جانی نقصان ہونے سے ٹل گیا۔ پولیس نے دونوں شہریوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران پولیس چیف نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان تمام افواہوں کی بھی سختی سے تردید کی جن میں ایک دوسرے شخص کو غلط طور پر حملہ آور قرار دیا جا رہا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ شخص کا اس پرتشدد واقعے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے
متعلقہ عنوانات
چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی
24 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور مال بردار بحری جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: برطانوی میری ٹائم
24 September 2026
امریکی فوج کی دوحہ میں حاضرسروس فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق
24 September 2026
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید
24 September 2026
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو معاشی طور پر بھی تباہ کرنا شروع کر دیا
24 September 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں کار حادثہ، امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا شدید زخمی
24 September 2026
یورپی یونین کا روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے پر زور
24 September 2026
وزیراعظم کی یورپی کونسل و یورپی کمیشن کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت
24 September 2026