خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
Web Desk
3 August 2026
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی عرب ممالک ایران کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبہم پالیسی اور حکمت عملی سے شدید پریشان اور مایوس ہیں، جس کے پیش نظر خلیجی ریاستوں نے امریکہ سے باضابطہ سیکیورٹی ضمانتوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پسِ پردہ مذاکرات میں عرب حکام نے امریکی حکمت عملی کے غیر واضح ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ نے جنگی اقدامات سے قبل خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر سے رابطہ کر کے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات (UAE) ایران کے خلاف سخت کارروائی کا حامی ہے۔ دوسری جانب امریکہ کویت سے اپنی فوجی موجودگی کم کرنے پر غور کر رہا ہے جس پر کویتی حکام نے شدید تحفظات ظاہر کرتے ہوئے امریکی دفاعی تعاون کو ناگزیر قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
افغان سرزمین سے ڈرون حملے ناقابلِ قبول، دفاع ہمارا حق، فوری جواب دیا جائے گا: عطا تارڑ
24 September 2026
وزیراعظم کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت
24 September 2026
26 نومبر احتجاج کیس: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا
24 September 2026
اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور
24 September 2026
نیتن یاہو نے خطے میں اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے: ہسپانوی وزیراعظم
24 September 2026
امریکی بحریہ کے طویل مشن کے دوران آٹھ اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش
24 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
24 September 2026
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
24 September 2026