ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ
Web Desk
3 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات اور متوقع فوجی حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت گر کر 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی معیار کے برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 4 فیصد سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے اس کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
عالمی معیشت اور توانائی کی مارکیٹ پر نظر رکھنے والے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم ہونے کی صورت میں اگر آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) مکمل طور پر تجارتی آمدورفت کے لیے کھل جاتی ہے، تو خام تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے جنگ سے پہلے والی مستحکم سطح پر واپس آ جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026