آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
Web Desk
3 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نام رہا، جہاں 20 میں سے 19 نشستوں کے موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 14 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 05 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کی 08 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی، جس میں بالخصوص پنجاب میں مقیم مہاجرین کی تمام 10 نشستوں پر ن لیگ نے کلین سویپ کیا۔ دوسری جانب، خراب موسم اور شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایل اے 27 کے تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عمل ملتوی کر دیا گیا۔ کامیاب ہونے والے نمایاں رہنماؤں میں ن لیگ کے شاہ غلام قادر، راجہ محمد فاروق حیدر اور پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید اور دیوان علی خان قمر چغتائی شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
3 August 2026
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
3 August 2026
تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے: دریائے سندھ میں 245,000 کیوسِک تک بہاؤ کا امکان،
3 August 2026
نان و نفقے کا تعین والد کی مالی استطاعت کے مطابق ہوگا: سپریم کورٹ
3 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
3 August 2026
سوات: کبل خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، حملے کا مقدمہ درج
3 August 2026
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
3 August 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان
3 August 2026