LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

عتیقہ اوڈھو نامور ہدایت کار کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں

Web Desk

18 July 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے  ایک ٹاک شو میں شرکت کے دوران ماضی کے نامور ہدایت کار مرحوم اقبال کشمیری کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ شو کے دوران جب اقبال کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والی ان کی ایک پرانی فلم کا ویڈیو کلپ چلایا گیا، تو عتیقہ اوڈھو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو کر کہا کہ “ان گانوں کو چلا کر آپ مجھے رلا دیں گے کیونکہ انہوں نے مجھے اقبال کشمیری کی یاد دلا دی ہے۔”

اداکارہ نے ماضی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مرحوم اقبال کشمیری کے ساتھ سپر ہٹ فلموں ‘جو ڈر گیا وہ مر گیا’ اور ‘ممی’ میں کام کیا تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ فلم ‘ممی’ باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی تھی، لیکن اس کی شوٹنگ سے جڑی ان کی بہت سی خوبصورت یادیں ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے مسکراتے ہوئے ایک قصہ سنایا کہ “میں بیگ صاحب کے سامنے اقبال کشمیری کو بہت تنگ کیا کرتی تھی کیونکہ مجھے اس وقت ڈانس کرنا نہیں آتا تھا۔ اقبال صاحب کو اپنی ڈائریکشن اور اداکاری سے اس قدر محبت تھی کہ وہ مجھے سکھانے کے لیے خود ڈانس کر کے دکھاتے تھے۔” اداکارہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب بھی وہ ان کے انتقال کے بارے میں سوچتی ہیں، ان کا دل بھر آتا ہے، کیونکہ وہ اپنے کام کے لیے ناقابل یقین حد تک جنونی اور مخلص انسان تھے