LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل امریکا نے مفاہمت پر دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر دیا، رضا عارف قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا گلگت بلتستان، کے پی، آزاد کشمیر میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری ایرانی حملے میں اردن میں تعینات دو امریکی فوجی ہلاک، امریکا کی تصدیق

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے جیٹھا لال شو چھوڑنے والے ہیں؟ دلیپ جوشی کا بیان سامنے آگیا

Web Desk

18 July 2026

مقبول بھارتی کامیڈی سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’جیٹھا لال‘ کا یادگار کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار دلیپ جوشی نے اپنے شو چھوڑنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو یکسر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے تھے کہ دلیپ جوشی تقریباً 18 برس بعد اس کامیاب ڈرامے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں، تاہم اداکار نے ان افواہوں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ قیاس آرائیاں صرف زیادہ ویوز اور توجہ حاصل کرنے کے لیے پھیلائی گئیں۔ انہوں نے میڈیا پلیٹ فارمز سے اپیل کی کہ خبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق ضرور کر لیا کریں۔ دلیپ جوشی نے شو کی غیر معمولی کامیابی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ اب تک 4750 سے زائد اقساط مکمل کر چکا ہے اور کسی کامیڈی پروگرام کا مسلسل 18 سال تک ناظرین کی پسند بنا رہنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر شو کے پروڈیوسر اسِت کمار مودی اور رائٹرز کی ٹیم کی محنت کو بھی خوب سراہ