LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان ’6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: جے ڈی وینس این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی

فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ امیتابھ بچن کے گلے پڑ گیا

Web Desk

9 July 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی رنگت اور نسل سے متعلق کیا گیا ایک متنازع تبصرہ ان کے لیے گلے کا ہار بن گیا ہے۔ فرانس اور مراکش کے اہم کوارٹر فائنل مقابلے سے ٹھیک پہلے کھڑے ہونے والے اس نئے ہنگامے نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ورلڈ کپ کے ایک میچ میں فرانس کی پیراگوئے کے خلاف شاندار فتح کے بعد امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ: “ورلڈ کپ 2026 کے دوران میچ میں 11 کھلاڑیوں میں سے فرانسیسی ٹیم کا صرف ایک کھلاڑی سفید فام جبکہ 10 کھلاڑی سیاہ فام ہیں، بلیک پاور۔”

امیتابھ بچن کا یہ نسل پرستانہ اور غیر حساس تبصرہ دنیا بھر کے فٹ بال مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے بالی ووڈ کے ‘بگ بی’ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ جیسے بڑے عالمی کھیلوں کے ایونٹ میں، جہاں کھلاڑیوں کی نمائندگی، قومیت اور شناخت کا معاملہ انتہائی نازک ہوتا ہے، وہاں امیتابھ بچن جیسے سینئر اور عالمی شہرت یافتہ اداکار کو ایسی رنگ اور نسل پر مبنی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ عالمی سطح پر شدید تنقید کی زد میں آنے کے بعد امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل بلاگ پر براہِ راست اس واقعے کا نام لیے بغیر اپنی غلطی کا مبہم اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ روزمرہ کی زندگی ایک نیا سبق اور سیکھنے کا عمل ہے، اور اپنی غلطی کا اعتراف کرنا کوئی بری بات نہیں بلکہ یہ آپ کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بعض اوقات کسی بحث کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ سامنے والے سے کہہ دیں کہ ‘ہو سکتا ہے آپ ہی صحیح ہوں’۔ تاہم، ان کے اس اعتراف نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے تنازع کو مزید ہوا دے دی ہے۔