دبئی کے عالمی فیشن ریمپ پر پاکستانی روایتی ملبوسات کے رنگ نمایاں
Web Desk
27 October 2026
دبئی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فیشن ویک اینڈ میں پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نے اپنے روایتی اور جدید ملبوسات کے شاندار جلوے بکھیر کر دنیا بھر میں پاکستان کی بھرپور ثقافتی شناخت اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔
مختلف ممالک کے نامور ڈیزائنرز کی شرکت سے سجے اس فیشن شو میں پاکستانی شلوار قمیض، روایتی ملبوسات اور جدید کٹس کے حامل لباس ریمپ پر پیش کیے گئے، جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ تقریب کا ایک اہم حصہ پاکستانی فیشن سے وابستہ ایک نئے پروجیکٹ کی پہلی بین الاقوامی رونمائی بھی تھی، جس کا مقصد ملکی فیشن انڈسٹری کو عالمی منڈی میں متعارف کرانا ہے۔ لاہور سے آن لائن فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے والے پاکستانی ڈیزائنرز نے اپنی پہلی باقاعدہ بین الاقوامی نمائش کے لیے دبئی کا انتخاب کیا، جس کا بنیادی ہدف پاکستانی لباس کی منفرد ثقافتی اہمیت کو نمایاں کرنا اور ابھرتے ہوئے نئے ڈیزائنرز کے لیے عالمی فیشن کی دنیا میں ترقی کے نئے دروازے کھولنا ہے۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر سلحین نے بتایا کہ ان کا دیرینہ خواب پاکستانی فیشن، بالخصوص شلوار قمیض اور روایتی ملبوسات کو عالمی سطح پر معتبر مقام دلانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈیزائنرز میں ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، بس ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے مزید مواقع فراہم کیے جائیں۔ دبئی میں پاکستانی فیشن کی یہ شاندار پذیرائی دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور فیشن انڈسٹری کے بین الاقوامی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی ماڈل اسرا عاشہ خان نے اداکار زیب خان سے شادی کرلی
27 October 2026
نماز کی پابندی نے زندگی بدل دی، ہمایوں سعید کا اہم انکشاف
27 October 2026
ایلون مسک کی اے آئی فلم ’اوڈیسی‘ کی پہلی قسط جاری، مکمل فلم 2026 میں بنانے کا منصوبہ
27 October 2026
بگز بنی اور ڈیفی ڈک کی آواز دینے والے معروف وائس آرٹسٹ انتقال کرگئے
26 October 2026
کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگا دئیے
26 October 2026
فلمی ادارے میں احتجاج پر نصیرالدین شاہ کی حمایت، بی جے پی کا تحقیقات کا مطالبہ
26 October 2026
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
25 October 2026
اداکارہ ایمن سلیم نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی
25 October 2026